بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دئیے گئے 3 ناموں میں راجہ سکندر سلطان کا تعلق بھیرہ کی مردم خیز مٹی سے ہے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے داماد ہیں راجہ سکندر سلطان وفاقی سیکرٹری ریلوے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان چیف سیکرٹری آزادکشمیر سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب بھی رہے ہیں ان کے والد مرحوم محمد سلطان پاک آرمی میں میجر اور بھائی ظفر سلطان کرنل رہے ہیں ان کے بھائی محمد وصال فخر سلطان ریجنل پولیس آفیسر ہیں ڈاکٹر محمد جلال سکندر سلطان نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ سے حاصل کرکے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور کچھ عرصہ محکمہ صحت میں ملازمت کے بعد سول سروس جائن کی
مزید دیکھیں
مقبول
یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ
گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...
مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد کو ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس کی درخواست وفات کے بعد منظور
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2018 میں...
سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ...
اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا
اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے...
سیالکوٹ: رمضان سہولت بازار: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی
سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی...
بھیرہ (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو دئیے گئے
