ڈھاکہ:بھارت کا نیا شہریت کا قانون غیر ضروری ہے،مسلمان قبول نہیں کرتے : بنگلادیشی وزیراعظم بھی بول اٹھیں ،اطلاعات بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت کے شہریت کے متنازع قانون کو غیر ضروری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سمجھ میں نہیں آیا کہ بھارتی حکومت نے ایسا کیوں کیا، شہریت کے متنازع قانون سے بھارت میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
اپنے بیان میں شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ بھارت کا نیا شہریت کا قانون غیر ضروری ہے جبکہ نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزن ایکٹ (این سی آر) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کا اندورنی معاملہ ہے۔بھارتی طالبہ نے شہریت قانون کے خلاف گولڈ میڈل لینے سے انکار کر دیا
بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متنازع شہریت قانون ( این آر سی ) سے ان کے لوگ متاثر نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ بھارت کا متنازع شہریت بل 11 دسمبر 2019 کو پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔واضح رہے کہ متنازع شہریت قانون پر بنگلادیش حکام نے احتجاجاً بھارت کے اعلیٰ سطح کے دورے بھی منسوخ کیے ہیں ۔







