وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

0
32

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ دستاویزات اور کاغذی کارروائی سے متعلق پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کے لئے لائحہ عمل مرتب کر کے ہم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ بیورو آف جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے امریکی سفیر پال جونز اور وفد کے ہمراہ وزارت داخلہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکیورٹی اور داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران زیر بحث آنے والے معاملات میں سب سے پہلے غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو زیر بحث لایا گیا۔

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ یہ مسئلہ تسلی بخش حد تک حل کر لیا گیا ہے۔ مسئلے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایلس ویلز نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ محدود وسائل میں اتنا بہترین لائحہ عمل مرتب کرنا اور اس پر عمل درآمد کروانا نہایت قابل تعریف عمل ہے۔

ایلس ویلز نے کہا کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے ہم ایک پختہ نظام اور طریقہ کار مرتب کرنا چاہتے ہیں جس سے آنے والے وقت میں بھی مستفید ہوا جا سکے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس تجویز کا خیرمقدم کیا۔

وزارت داخلہ کے وفد نے امریکی وفد کو مطلع کیا کہ نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں حل کیے گئے کیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانے کو جاری کر دی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں تعاون بہتر کرنے کے لئے دستاویزات اور کاغذی کارروائی سے متعلق گفتگو میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے بتایا کہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے اور اس کی مدد سے کام کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ اس موقع پر ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بر وقت جوابات کا عمل قابل تعریف ہے۔

این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ اس عمل کے لئے باقاعدہ طور پر نظام مرتب کر لیاگیا ہے اور اس دوران اگر ہمیں کسی بھی تنظیم پر کسی بھی قسم کے تحفظات ہوں، انہیں اپنا موقف دینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تا کہ کوئی بھی بلاوجہ مشکلات کا سامنہ نہ کرے۔ ترتیب کردہ معیار پر پوری اترنے والی تنظیمات کو بغیر کسی مسئلے کے رجسٹر کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر وزارت داخلہ کے وفد نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے متعلق امریکی وفد کو بریفنگ دی۔ انتظامیہ سے لے کر قانون سازی کی حد تک تمام ضروری اقدامات لئے جا چکے ہیں اور ان پر کافی عمل درآمد بھی ہو چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

اس کے جواب میں ایلس ویلز نے کہا کہ یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ پاکستان کی مرکزی حکومت نے ان معاملات پر کافی کم وقت میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان اقدامات کا متعارف ہونا ہماری اپنی ترقی کے لئے بھی انتہائی خوش آئند ہے۔

ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

اسلام آباد پہنچنے پر ایلس ویلز اور ان کے وفد کا دفتر خارجہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔ امریکا کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 22 جنوری تک پاکستان میں چار روز قیام کریں گی

ایلس ویلز نے پاکستان سے قبل بھارت کا تین روزہ دورہ کیا،وہ پہلے بھارت کے دورے پر گئی تھیں جس کے بعد پاکستان آئی ہیں، ایلس ویلز پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کے معاملات کو بھی دیکھ رہی ہیں،

امریکی نائب وزیر خارجہ کی مشیر تجارت سے ملاقات، کس خواہش کا کیا اظہار؟

Leave a reply