کنٹینر پر اخلاقیات و سماجی اقدار کی تباہی اور کرسی پر کاروبار و معیشت کی تباہی، مریم اورنگ زیب نے کسے کہہ دیا

باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں . عمران صاحب کنٹینر پر اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی اور وزیراعظم کے کُرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معاشی تباہی کا باعث ہیں.

عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب اور مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران صاحب کا ہے .عمران صاحب آئی ایم ایف جانے سے لے کر ، بجلی ، گیس ، پیٹرول، آٹا، چینی ، پیاز، ٹماٹر اور روٹی سب مہنگی کرنے تک آپ نے جھوٹ بولا ہے .عمران صاحب آپ کی صلاحیت پشاور میٹرو سے عیاں اور نالائقی و نااہلی آٹے اور چینی کے بحران سے ثابت ، شرم آنی چاہئیے . نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقی کرتے سی پیک ، میٹرو ، موٹر ویز والا 5.8 فیصد پہ ترقی کرتا روشن ملک سولہ ماہ میں لنگر خانہ بنا دیا
.عمران صاحب تنخواہ میں گزارہ نہیں ہو رہا تو کیا اے ٹی ایمز نے پن نمبر بدل دیا ہے ؟

عمران صاحب ہر روز حالات کی بہتری کا جھوٹ بول کر عوام کی مشکلات کا مذاق اُڑاتے ہیں .عمران صاحب آپ کے جھوٹ بولنے ، نالائقی اور نااہلی کی کوئی حد نہیں۔

Shares: