وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟

0
79

وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین پروفیسر کلاز شواب سے عالمی اقتصادی فورم کے کانگریس سنٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پروفیسر شواب کو 50 ویں اجلاس پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس سال ورلڈ اکنامک فورم میں اجاگر کئے گئے مسائل پاکستان سے بھی متعلقہ ہیں۔ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت دس ارب دررخت لگائے جا رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ملک میں شجرکاری کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نوجوان طبقے کو معاشی ترقی میں شراکت دار بنانے کے لئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بڑھا رہے ہیں، فورم غربت کے خاتمے اور تعلیم کے حوالے سے پاکستان سے شرکت داری کر سکتا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن رکھا تھا، وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شلور قمیض اور نیلے رنگ ویسٹ کورٹ پہن رکھی تھی. وزیراعظم نے مشہور پشاوری چپل پہنی ہوئی تھی.

امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے قومی لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے.

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان و بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں قومی لباس ہی زیب تن کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس ماہ جولائی میں امریکی صدر سے ملنے وائیٹ ہاؤس بھی پاکستان کے قومی لباس میں گئے تھے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔ دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں،

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا تھا.

جنگ شروع ہوئی تو ختم نہیں ہو سکے گی،بھارت کا تذکرہ مناسب نہیں، وزیراعظم

Leave a reply