کمشنر ڈی جی خان نے سڑکوں کی مرمت و تعمیر کا کام تیز کر دیا
باغی ٹی وی : کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق نے کہا ہے کہ شہر میں سڑکوں کے پیچ ورک اور ڈسپوزل لائن کی صفائی کا ٹھیکہ دے دیا گیا.فٹ اور لمبائی کے حساب سے کام کا ٹھیکہ آلاٹ کردیا گیاکمشنر نسیم صادق سے ٹھیکیداروں کی ملاقات،شیڈول پیش کیا، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.آئندہ ہفتہ سے سڑکوں کا ہیچ ورک شروع کردیا جائے.مرمت کی جگہ کی باقاعدہ صفائی کرکے اسفالٹ کیا جائے
معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔مرمت کی جگہ پر عوام کو پریشانی اور تکلیف نہیں ہونی چاہئے،کام کی جگہ پر تکلیف سے معذرت اور رہنمائی کے بورڈ آویزاں کئے جائیں.کام سے پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے.جدید مشینری طلب کرکے معیاری کام کرایا جائیگا۔

Shares: