اسلام آباد میں بین الاقوامی فیشن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف عالمی اور ملکی ڈیزائنرز کے برینڈز پیش کیے گئے ملکی و غیر ملکی ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کے ذریعے نت نئے ڈیزائن اور ملبوسات متعارف کروائے
انٹرنیشنل فیشن فسٹیول پاکستان میں معروف عالمی ڈیزائنر نینا مستدال کے دیدہ زیب برینڈز پیش کیے گئے
ناروے اور برطانیہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نینا مستدال کی ٹیم میں شامل سترہ غیر ملکی ماڈلز نے نینا کی سوچ کی بھرپور ترجمانی کی
فیسٹیول میں کوک ٹیل ڈریسز، گاؤنز اور جیولز سے آراستہ اٹالین سلک دیکھنے والوں کے توجہ کا مرکز بنے رہے
لندن، پیرس اور مشرق وسطیٰ میں فیشن شوز منعقد کرانے والی نینا مستدال کے ہمراہ اسلام آباد آنے والی ماڈلز کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہیں انہیں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا پاکستان ایک خوبصورت محفوظ ملک ہےیہاں کی ثقافت منفرد اور دلفریب ہے
فیشن شو میں معروف پاکستانی ڈیزائنرز کے عمدہ برینڈز بھی پیش کیے گئے، بینا سلطان، ہما عدنان اور نیلوفر شاہد کے جدیدیت سے بھرپور مشرقی برینڈز کی تخلیق و جمال نے ناظرین کو مبہوت کر دیا
تقریب میں اٹلی کے میجیشین الیگزینڈر بستیانی کے فن کو زبردست تحسین ملی
انٹرنیشنل فیشن فسٹیول پاکستان کی ایک اور دلکش اور محفل کو چار چاند لگانے والی چیز وہاب شاہ ڈانس کمپنی کی بہترین پرفارمنس تھی