افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

0
123

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانی دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے. امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا افغانوں کے مابین جلد از جلد مذاکرات کی شروعات چاہتا ہے. افغان امن عمل اور خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے. ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات اور کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد میں ہم پاکستان سےعملی اقدامات کی توقع جاری رکھیں گے. واضح رہے کہ امریکہ پر افغانستان سے فوجیں‌ نکالنے کیلئے خود امریکی عوام کی بھی بہت دباؤ ہے اور وہ جلد اس خطہ سے باعزت واپسی چاہتا ہے.

Leave a reply