وزیر داخلہ سے برٹش ایئر ویز کے وفد کی ملاقات،وزیر داخلہ نے کیا کس خواہش کا اظہار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے برٹش ایئر ویز کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ وفد کی صدارت ڈپٹی برٹش ہائی کمشنر کراﺅڈر رچرڈ کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے برٹش ایئر ویز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ملاقات کا بنیادی مقصد وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ وفد نے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا کہ ہمارے تمام فلائنگ آپریشنز بغیر کسی مشکل کے چل رہے ہیں، سیکورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں جس پر وزارت داخلہ کے اقدامات اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لائی ہیں، چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر جائے۔  ویزہ سہولیات سے لے کر امیگریشن کاونٹرز تک، ہم نے تمام سہولیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ ہفتے میں 3 سے زیادہ پروازوں اور دیگر شہروں تک رسائی بھی وقت کے ساتھ ممکن بنائی جائے گی۔ وفد نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ گزشتہ 7 ماہ میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں ہوا، امید ہے کہ آنے والے وقت میں بھی تعاون برقرار ریے گا۔

واضح رہے کہ برٹش ایئر ویز نے جون 2019 میں پاکستان میں پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے پروازوں کا سلسلہ بند تھا

بچپن میں والد سے کس بات پر شرما جاتا تھا؟ وزیراعظم نے کھل کر کیا اظہار

وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران

قبل ازیں برطانیہ نے پاکستان کو محفوظ ملک اور امن وامان کی صورتحال بہتر قرار دیتے ہوئے سفری ایڈوائزری تبدیل کر دی ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ گزرے پانچ سال کے دوران امن کی بحالی حکومتی کاوششوں کا نتیجہ ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے پاکستان میں امن وامان کی بہتر صورت حال کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو سفر کے لیے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ نے سفری ہدایات تبدیل کردی ہے جو پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال کی بہتری کا عکس ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان برطانیہ کا پاکستان کے لیے سفری ہدایات کے تفصیلی جائزے کا نتیجہ ہے جو ملک میں سیکیورٹی صورت حال کا وسیع جائزے کی بنیاد پر کیا گیا۔ 2015 کے بعد یہ پہلی اہم پیش رفت ہے۔

پاکستان محفوظ ملک، برطانیہ نے سفری ایڈوائزری کی تبدیل، وزیراعظم سمیت دیگر کا خیر مقدم

Shares: