فیصل آباد(محمد اویس ) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمرمقبول نے ماڈل بازار جھنگ روڈ کا دورہ کیا اوراشیائے ضروریہ کی دستیابی اورقیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہمہ جہت اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں مارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ماڈل بازاروں میں سستے داموں معیاری اشیاء کی دستیابی کویقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سے کہا کہ صارفین کی سہولیات کا خیال رکھیں اور ذمہ داری سے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اشیاء کی سپلائی میں کوئی تعطل نہ آئے دیں اور ناپ تول کے پیمانے بھی درست رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں کے انتظامات کی مانیٹرنگ جاری رہے گی اور عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیکر ازالہ کیا جائے گا۔

Shares: