پریانکا چوپڑا ہالی وڈ فلم دی میٹرکس 4 کا حصہ بن گئیں?

0
39

ہالی وڈ فلم دی میٹرکس 4 کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرنے کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے میٹرکس 4 کے پروڈیوسرز رابطے میں ہیں اور ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ بھی جلد ہوجائے گا تاہم فلم میں اداکارہ کے کردار کی تفصیلات کو مکمل طور پر راز رکھا جارہا ہے رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اس فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گی

یاد رہے کہ فلم میٹرکس 20 سال قبل ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس کے دو سیکوئلز 2003 میں سامنے آئے جنہیں ‘میٹرکس ری لوڈڈ’ اور ‘میٹرکس ریویولیشن’ کا نام دیا گیا تھا

فلم میں کیانو ریویز نے مرکزی کردار نبھایا تھا اور وہ فلم کے چوتھے حصے میں بھی ‘نیو’ کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے

فلم کی پروڈکشن نامور پروڈیوسرز بہنیں لانا اور لیلی واچوفسکی‌ کریں گی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ فلم ‘دی میٹرکس 4’ اگلے سال 21 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

واضح رہے کہ ہالی وڈ میں یہ پریانکا چوپڑا کی یہ چوتھی فلم ہوگی وہ اس سے قبل بے واچ، اے کڈ لائک جیک اور ازنٹ اٹ رومانٹک نامی فلموں میں کام کرچکی ہیں

جبکہ بالی وڈ میں دیسی گرم کے نام سے جانی جانے والی اداکارہ نے امریکی سیریز کوائنٹیکو میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا جس کے تین سیزنز سامنے آئے اس سیریز کے بعد ہی پریانکا چوپڑا کو ہالی وڈ میں شہرت ملی

Leave a reply