کرونا وائرس سے نمٹنے پر وزیر خارجہ نے کیاچین کا شکریہ ادا
باغی ٹی وی :شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ کوششیں کیں، چین میں پاکستانی شہریوں کی مدد پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی کوششوں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی شک نہیں کہ چین اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا، اعلیٰ چینی قیادت وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی نگرانی کر رہی ہے، عالمی برادری نے بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین کی کوششوں کو سراہا، پاکستان چینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔
اس کے متعلق مزید خبریں
پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق پاور ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
اس سے پہلے عائشہ فاروقی نے کہا کہ ارومچی میں میں پھنسے پاکستانیوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ چین سے ان کی دیکھ بھال کرنے کی درخواست کر دی ہے۔چین اس سلسے میں پاکستان کے ساتھ مدد کر رہا ہے . جس کے لیے ہم دیرینہ دوست کے شکر گزار ہیں.