سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال جنوبی کوریا کے وزیراعظم لی ناک یون نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی کوریا پہنچ گئے جہاں ان کا شاندار استقبال ہوا.سیول پہنچنے کے فوری بعد سعودی ولی عہد صدارتی محل روانہ ہو گئے جہاں وہ صدر مون جے ان کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔

جنوبی کوریا میں اس دورے کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ،،، جیسا کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی طور پر سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی پہلوؤں سے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
سی طرح سعودی عرب عالمی معیشت کی ترقی اور نمو کو یقینی بنانے کے لیے مطلوب توانائی کی رسد کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔ولی عہد بننے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا جنوبی کوریا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد منگل کو جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کی دعوت پرسیول روانہ ہوئے تھے۔ شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی کوریا کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے باہمی دل چسپی کے امور پربات چیت کریں گے۔ جنوبی کوریا کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ جاپان کے شہر اوساکا میں جون کے آخر میں ہونے والے ‘جی 20’ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Shares: