اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

0
70

اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف اے پی سی کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اے پی سی ان کیمرہ ہو گی، میڈیا کو بعد میں بریفنگ دی جائے گی

اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف اے پی سی اسلام آباد میں ہو گی جس کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والی اے پی سی کے انتظامات کا جائزہ مولانا کے بھائی مولانا عطاء الرحمان نے لیا، مولانا عطاء الرحمن کے مطابق اے پی سی ان کیمرہ ہو گی ،میڈیا کو بریفنگ کے لئے الگ انتظامات کئے گئے ہیں،

حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں جماعتوں کے قائدین کے لئے 43 جبکہ مجموعی طور پر 84 کرسیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ،بی این پی مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام مولانا اسعد محمود کو دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات پر جائزہ لیا جائے.

 

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

Leave a reply