اسلام آباد:صدر ہاؤس آرڈیننس مشین بن چکا ہے:بلاول بھٹوکی توپوں کا رخ صدرمملکت کی طرف ہوگیا ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج حکومت نے معاشی بحران اور آٹے کے بحران کی بجائے آرڈیننس پاس کروانے کیلئے اجلاس بلایا، صدر ہاؤس آرڈیننس مشین بن چکا ہے۔

شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پھر سے پارلیمان کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی گئی،آج وقت سے پہلے اجلاس بلایا گیا ہے،معاشی بحران اور آٹے کے بحران پر اجلاس نہیں بلایا گیا،آج حکومت نے آرڈیننس پاس کروانے کیلئے اجلاس بلایا،پارلیمان میں قوانین پر باقاعدہ بات کی جاتی ہے،اس کو بلڈوز کررہے ہیں۔صدر ہاؤس آرڈیننس مشین بن چکا ہے،ہم ان تمام آرڈیننس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی فلاح کےلیے کوشاں،نوجوانوں کے لیے 200 ملین ڈالرز

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوبارہ سیاسی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں۔حکومت پارلیمنٹ کو بے توقیر سمجھتی ہے ۔فاٹا کے نوجوانوں کی بہت زیادہ قربانیاں ہیں،آئی ڈی پیز کے حقوق کا احترام نہیں کیا گیا،آئی ڈی پیز کے مسئلے کو بہت جلد حل کرنا ہو گا،آئی ڈی پیز کی تعمیر و ترقی پر کام کرنا چاہیے ،ٹیکس ایمنسٹی اربوں پتی لوگوں کےلیے ہوتی ہے ،غریبوں اور کسانوں کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض،

Shares: