مزید دیکھیں

مقبول

ہائی کورٹس خودمختار ادارے،معاملات میں مداخلت مناسب نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد: ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی...

آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی...

عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل

ممبئی: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے...

تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

روہڑی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس...

ملائیشیا میں کن معاہدوں پر دستخط ہوئے؟ پاکستانی ورکروں کے لئے سنائی وزیر خارجہ نے اچھی خبر

ملائیشیا میں کن معاہدوں پر دستخط ہوئے؟ پاکستانی ورکروں کے لئے سنائی وزیر خارجہ نے اچھی خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورے سے ملائیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مددملےگی ،ملائیشیا کے ساتھ تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی،وزیراعظم کے حالیہ دورے میں ملائیشیا کے ساتھ 3معاہدوں پردستخط ہوئے،ملائیشیامیں 82ہزار پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے،

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک معاہدہ ملائیشیا میں پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کےتحفظ کےلیے کیا گیا، اگر کوئی پاکستانی ورکر ملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اس کے خاندان کو پنشن ملےگی،ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب55کروڑ ڈالر وطن بھجوائے،وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم امہ کو تقسیم نہیں بلکہ متحد رکھنا چاہتا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے پتراجایا میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی اس موقع پر موجود تھے.

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

ملائشیا کانفرنس میں شرکت سے متعلق اردگان کا بیان اور انکا درد امت، باغی سپیشل رپورٹ

پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان قیدیوں کی حوالگی کے معاہدےپردستخط کردیئے گئے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورملائیشین وزیرقانون نےمعاہدےپردستخط کئے، دستخط کی تقریب میں پاکستان اورملائیشیاکےوزرائےاعظم نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان اور ہم منصب مہاتیرمحمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی ، ملائیشین وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان اور ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ کیا ہے ، قیدیوں کے تبادلے سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملےگی۔

قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے عمران خان نے کہا معاہدےسے پہلےبھی ملائیشیانے جرائم میں ملوث شخص کوحوالےکیاتھا۔

وزیراعظم کی مہاتیر محمد سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan