لاہور: جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابھی کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا،خبرنے دل رنجیدہ کردیئے ،اطلاعات کےمطابق لاہور کےعلاقہ ساندہ میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے جواں سال بھابھی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں اورنگزیب نامی نوجوان اپنی بھابھی فریدہ بی بی سے مکان کی ملکیت حاصل کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا کہ اس دوران دونوں میں تکرار بڑھی تو اورنگ زیب نے فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اطلاعات اور حقائق کےمطابق اس ملزم نے اپنی بھابھی کوقتل کیا ،ملزم کی فائرنگ سے اس کی بھابھی ہلاک ہوگئی اور ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کی گرفتاری کے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔








