راولپنڈی ٹیسٹ :شاہینوں کوٹائیگرز پربرتری، قومی ٹیم پہلی اننگزمیں445 رنزبنا کرآؤٹ
راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزقومی ٹیم445 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کوبنگال ٹائیگرز پر212 رنز کی برتری حاصل ہے۔بابر اعظم اورشان مسعود نےشاندار کھیل پیش کیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں جاری ہے جس میں قومی ٹیم کو بنگال ٹائیگرز پر212رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 445 رنز بنا لیے۔قومی ٹیم نے آج تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا توبابراعظم 143کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ اسدشفیق 65 اورحارث سہیل نے 75 رنز سکور کئے ۔کپتان اظہر علی 34، محمد رضوان 10 رنز، یاسر شاہ 5 اور شاہین آفریدی 3 رنز بنا سکے ۔روبیل حسین اور ابوالجید نے 3 تین وکٹیں حاصل کیں ۔

گزشتہ روزپاکستانی ٹیم کھیل کے اختتام تک 342 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ قومی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو2 کے مجموعی اسکور پرعابد علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے بعدازاں کپتان اظہر علی اور شان مسعود نے 91 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ 93 کے مجموعے پر کپتان اظہرعلی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر بابر اعظم میدان میں آئے ۔

شان مسعود اور بابر اعظم نے شاندار 112رنز کی شراکت داری قائم کی اور شان مسعود 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کمان سنبھالی اور دن کے اختتام تک پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنا لیے۔ بابر اعظم کیرئیر بیسٹ 143 رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں جس میں 19 چوکے اور 1 چھکا بھی شامل ہے جبکہ اسد شفیق نے 8چوکوں کی مدد سے60 رنز بنا رکھے ہیں۔

قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہےاور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ابو جید نے 2 جبکہ تیج الاسلام نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 233رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Shares: