شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) حکومت پنجاب نے صوبائی محکموں کے 30 جون 2020 تک ریٹائرڈ ہونے والے تمام ملازمین کی فہرستیں طلب کر لی ہیں اس سلسلہ میں محکمہ ایس اینڈ جی اے کی وساطت سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے چند برس قبل یہ ہدایت جاری کی تھی کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کو اس کی نوکری کے آخری دن ماہانہ پنشن اور تمام سرکاری واجبات کی ادائیگی کا اجازت نامہ دے کر دفتر سے الوداع کیا جائے مگر ان احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا اور اب بھی محکمہ اکاؤنٹس کے بعض افسر پنشن کیس پاس کرنے کی بھاری رشوت لیتے ہیں جس کے خلاف ایپکا کی طرف سے کئی بار احتجاج کیا جا چکا ہے اسی طرح بلدیاتی اداروں میں مالی بحران اور بھاری رشوت لینے کے لیے ریٹائرڈ ملازمین اور بلدیاتی اداروں کے ٹیچروں کو کئی کئی سال سے پنشن نہیں مل سکی جن میں سے بڑی تعداد میں بیمار اور معذور ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل ہیں حکومت پنجاب نے اس بارے میں مسلسل ملنے والی شکایات کا نوٹس لیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ تاخیر کا شکار پنشن کیسوں کے علاوہ 30 جون تک ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین جن میں چھوٹے ملازم اور آفیسرز بھی شامل ہیں کے پنشن کیس تیار کر کے اس کی رپورٹ بھیجی جائے اور ان کیسوں کے بارے میں ابتدائی رپورٹ ڈسٹرکٹ پنشن کیسیز ڈسپوزل کمیٹی کا اجلاس منعقد کر کے اس میں بھی زیر غور لائی جائے