صدام منور میڈیا کوارڈینیٹر مقرر، احسن اقبال سے حاصل کیا سرٹیفکیٹ

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے صدام منور کو میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا، اس سلسلے میں حسن اقبال نے صدام منور کو سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے یہ ذمہ داری سونپی ہے. اس سے پہلے اسلام آبادہائیکورٹ میں لیگی رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نے سماعت کی،نیب کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع نہیں کرایا جا سکا،نیب نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا،عدالت نے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

Shares: