وزیرا عظم سے ذاکر خان کی قیادت میں سابق کرکٹرز کی ملاقات

0
30

وزیرا عظم سے ذاکر خان کی قیادت میں سابق کرکٹرز کی ملاقات

باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان سے ذاکر خان کی قیادت میں سابق کرکٹرز کی ملاقات کی جس میں کرکٹ کے کھیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظإ سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ویسٹ انڈین کپتان سر رچی رچرڈسن، سابق کیوی فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن اور سابق کپتان رمیز حسن راجہ شامل تھے۔عمران خان سے سابق کرکٹرز کی ایک گھنٹہ تک خوشگوار ماحول میں گپ شپ ہوئی۔ سابق کرکٹرز ورلڈ کپ 1992ء کی یادوں سمیت ماضی کے متعد واقعات کو یاد کرتے رہے۔

وزیراعظم نے سر رچی رچرڈسن سے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے زوال پر گفتگو کی۔ انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ وزیراعظم بن کر بھی اتنے پرسکون ہیں، اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس مین نہ ہوتا تو اتنے دباؤ میں کبھی پرسکون نہ ہوتا۔ اپنے کیرئیر کے دوران بھی دباؤ کو برداشت کرکے کامیاب رہا۔وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن سے کیوی کرکٹ پر بھی گپ شپ کی۔

Leave a reply