فیصل آباد( )ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف ہاؤسنگ کالونیز میں یوٹیلٹی سروسز کے لئے مختص 307کنال اراضی کا قبضہ حاصل کرلیا ہے جبکہ دو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو فوری طور پر سیل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے سات ہاؤسنگ سکیموں محمد علی ہاؤسنگ چک نمبر222رب،لائل پورگارڈن چک نمبر212ر ب،لیسیم کنال برگ212رب،ناظم آباد سٹی چک نمبر220رب،ستارہ سپنا سٹی چک نمبر123ج ب،خالد ٹاؤن چک نمبر7ج ب اور ریاض الجنہ چک نمبر7ج ب جانچ پڑتال کرکے پارکس،سکول،واسا ڈسپوزل،ویسٹ مینجمنٹ،ڈسپنسری اور مفاد عامہ کے لئے دیگر یوٹیلٹی سروسز کے لئے مختص 307کنال کی اراضی واگزار کروا کر قبضہ حاصل کرلیا۔دریں اثناء ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سرگودھا روڈ پر غیر منظور شدہ نواب سٹی اورمسجد اسماعیل روڈ پر غیر منظور شدہ اسماعیل سٹی کوسیل کردیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سکیموں میں پبلک یوٹیلٹی کیلئے مختص اراضی کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور ایسے پلاٹس کو کسی دوسرے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے لہذا مفاد عامہ کے مقررکردہ پلاٹس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے ڈویلپرز سے کہا کہ وہ ایسی قانون شکنی سے گریز کریں۔انہوں نے تاکید کی کہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے قانونی ضوابط اورمقررہ شرائط کو پورا کرکے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے بصورت دیگر وہ نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
۔۔۔///۔۔۔

Shares: