اسلام آباد: ٹرانسپورٹرز وفد کی موٹروے پولیس کے آفیشلز اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اہم ملاقات زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کےمطابق اس ملاقات میں ایڈشنل آئی-جی محمد خالد, DIG جان محمد, DIG اشفاق احمد, DIG مسرور کلاچی, DIG ایاز احمد, DIG عالم شنواری, AIG آپریشنز میڈم ارم, اور SSP ندیم اشرف وڑائچ موجود تھے

اسلام آباد میں سرکاری حکام سے ملاقات کرنے والوں میں ٹرانسپورٹرز کی نمائندگی عباس آفریدی, غلام یٰسین نیازی, رانا عاصم شکور, امداد حسین نقوی, محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ, شعیب خان, غلام محمد آفریدی, عصمت اللہ نیازی, تنویر جٹ, جہانزیب خان آفریدی, ملک رفیق خان, ذاکر حیات خان اور ملک نثار شامل تھے.

باغی ٹی وی کے مطابق اس اہم اجلاس میں 13 فروری 2020 سے ملک بھر میں ایکسل لوڈ لمٹ کے نفاذ اور اس سلسلہ میں موٹروے پولیس کے کردار پر سیر حاصل گفتگو ہوئی, اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کو آسان, شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے اور جرمانوں کے نئے شیڈول میں ضروری ترامیم کو بھی زیر بحث لایا گیا.

ایڈیشنل آئی-جی نے یقین دلایا کہ موٹروے پولیس ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون کے نفاذ کیلئے کمر بستہ ہو چکی ہے اور ہر ممکن حد تک اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی, انہوں نے مزید کہا کہ اوورلوڈنگ کو سورس سے کنٹرول کرنے کے لیے تمام سیکٹر کمانڈرز اور DSPs موٹروے پولیس اپنے علاقوں میں موجود فیکڑیوں کو لیڑز لکھ کر متنبہ کریں گے کہ وہ اوورلوڈنگ سے باز و ممنوع رہیں

ایڈیشنل آئی-جی نے کہا کہ اگر پھر بھی کسی فیکڑی اور دیگر سورس نے ایکسل لوڈ لمٹ کی خلاف ورزی کی تو گاڑی کے ساتھ ساتھ لوڈنگ پوائنٹ کے خلاف بھی قانون کیمطابق کاروائی کی جائے گی. اسی طرح موٹروے پولیس NHA کو تمام آپریشنل کانٹوں پر نفری کی فراہمی کو یقینی بنائے گی. آج کے اجلاس میں موٹروے پولیس اور ٹرانسپورٹرز کی ایک مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس کی ذمہ داریوں میں ملک بھر میں یکساں طور ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ, ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو آسان بنانے کیلئے سفارشات پیش کرنا اور جرمانوں کے نئے شیڈول میں ضروری ترامیم کرنا ہو گا.

موٹروے پولیس کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرانسپورٹرز کے وفد نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے بھی ملاقات کی جس میں NHA کی جانب سے تمام کانٹوں کو آپریسشنل کیے جانے سے متعلق معاملات ڈسکس کیے گئے. چیئرمین صاحب نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دلایا کہ 13 فروری سے NHA اپنے تمام اہم کانٹوں کو آپریشنل کر دے گا اور مزید چند ہفتوں میں دیگر تمام کانٹے بھی آپریشنل ہو جائیں گے,

اس سلسلہ میں NHA کی ٹیم لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے موٹروے پولیس سمیت FWO, رینجرز, ایف سی, اور چاروں صوبوں کی صوبائی پولیس کی مدد بھی حاصل کرے گی جس کے لیے صوبائی پولیس سمیت دیگر اداروں سے MOUs بھی سائن کیے جا چکے ہیں. اسی طرح NHA کی جانب سے بھی اوورلوڈنگ کو سورس سے کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومتوں, چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری, اہم فیکٹریز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو لیٹرز لکھے جائیں گے.

چیئرمین صاحب نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں ہمیں ٹرانسپورٹرز کی مسلسل مدد درکار ہو گی تاکہ اوورلوڈنگ کے ناسور کا جڑ سے ختم کیا جا سکے. میٹنگ کے اختتام پر ٹرانسپورٹرز نے چئیرمین NHA کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور امید ظاہر کی کہ گورنمنٹ اور ریاستی ادارے پوری جانفشانی سے ایکسل لوڈ لمٹ کے نفاذ کو یقینی بنائے گے.
.

Shares: