پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نعیم الحق کے حالات زندگی پرایک نظر

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نعیم الحق کون تھے آیئے ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

نعیم الحق 11 جولائی 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے۔ تحریک انصاف کے بانی رکن سمجھے جاتے تھے۔ جامعہ کراچی سے انگلش لٹریچرمیں ماسٹرز کیا۔

ایس ایم لاء کالج سے ایل ایل بی کیا، نیویارک کے یو این پلازہ میں نیشنل بینک کی شاخ قائم کرنےوالی ٹیم کا حصہ بھی رہے، 1980ء میں بطور مرچنٹ بینکر لندن میں رہائش اختیار کرلی۔

ایروایشیا کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور میٹروپولیٹن سٹیل کے چیئرمین بھی رہے۔ 80 کی دہائی میں لندن قیام کے دوران عمران خان سے ملاقات ہوئی جو گہری دوستی میں بدل گئی۔

1984ء میں انہوں نے ایئرمارشل اصغرخان کی تحریک استقلال جوائن کی اور کراچی آگئے۔ 1988ء میں تحریک استقلال کے ٹکٹ پر اورنگی سے الیکشن بھی لڑا۔

1996ء میں عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ 2008ء میں کینسر کے باعث اہلیہ کے انتقال کے بعد نعیم الحق نے توجہ تحریک انصاف کی جانب مرکوز کردی۔

25دسمبر 2011ء کو کراچی میں ہونے والے عظیم الشان جلسے کا کریڈٹ بھی نعیم الحق کو جاتا ہے جس نے تحریک انصاف کو قومی سیاسی جماعتوں کی صف میں کھڑا کردیا۔

2012ء میں نعیم الحق تحریک انصاف چیئرمین کے چیف آف سٹاف بن کر اسلام آباد منتقل ہو گئے۔ پارٹی کی کور کمیٹی کا حصہ اور انفارمیشن سیکریٹری بھی رہے۔

جنوری 2018ء میں نعیم الحق کو خون کےسرطان کا مرض تشخیص کیا گیا جس کے علاج کےدوران ہی وہ عام انتخابات کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہے انتخابات میں کامیابی کے بعد نعیم الحق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور مقرر ہوئے۔

نعیم الحق کی آج طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں آغا خان ہسپتال لایا گیا اورآئی سی یو میں داخل کرکے ان کا علاج شروع کردیا گیا ،لیکن ڈاکٹروں کی تدبیروں کے سامنے تقدیرغالب آگئی

آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنما نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آغاز خان ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے

11 جولائی 1949 کوکراچی میں پیداہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور نعیم الحق کراچی ہی میں‌ انتقال کر گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انہیں کینسر کی جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اور اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے۔

Comments are closed.