بلاول نے حکومت سے احسان اللہ احسان بارے کیا اہم مطالبہ

باغی ٹی وی : سرکاری سطح پر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنے تحریری سوالات جمع کرادیے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ سے احسان اللہ احسان سے متعلق جواب مانگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے 12 فروری کو اپنے سوالات قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بلاول بھٹو کے تحریری سوالات کے وصول ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔
https://twitter.com/Greente34124008/status/1229357335572815872?s=20

واضح‌ رہے کہ حکومت نے احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر کی تصدیق کر دی ہے . وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر سنی ہے، پتہ ہے وہ چلا گیا ہے اس لیے خبر کی تصدیق کر رہا ہوں اس پر بہت کا کام ہو رہا ہے آپ کو جلد خوش خبری ملے گی،

Shares: