مہمند ڈیم منصوبہ پر کام جاری ، کب تک مکمل ہو گا؟ چیئرمین واپڈا نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ر مزمل حسین نے مہمند ڈیم کے دورے کے موقع پر کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور واپڈا قومی اہمیت کے اِس منصوبے کو شیڈول کے مطابق 2025 ء میں مکمل کر لے گا۔

مہمند ڈیم اپنی ساخت کے اعتبار سے پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی (Concrete face-rock-fill) ڈیم ہے۔ منصوبے کے لئے تمام ترجیحی اراضی حاصل کی جاچکی ہے اور اِس حوالے سے مقامی قبائل، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کا تعاون مثالی ہے۔اُنہوں نے اِس ضمن میں واپڈا لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سیٹلمنٹ کے آفیسرز کی بھی تعریف کی۔

چیئرمین واپڈ ا نے کہا کہ واپڈا مقامی لوگوں کی معاشرتی اور معاشی ترقی کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پراجیکٹ ایریا میں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے منصوبوں پر 4 ارب 53 کروڑ روپے خرچ کرے گا۔ اُنہوں نے سیکورٹی فورس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر سیکورٹی انتظامات کے باعث پراجیکٹ پر اب دِن کے ساتھ ساتھ رات کو بھی تعمیراتی کام جاری ہے۔

پراجیکٹ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ مہمند ڈیم ایک تاریخی اور منفرد منصوبہ ہے،جو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کے دورافتادہ علاقے میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ پراجیکٹ پانچ سال اور آٹھ ماہ میں مکمل ہوگا۔ تکمیل پر مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت مجموعی طور پر 1.2ملین ایکڑ فٹ ہوگی، 800 میگاواٹ پن بجلی پیدا ہوگی، نیشنل گرڈکو سالانہ 2 ارب 86 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا ہوگی اورساتھ ہی پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔ مہمند ڈیم میں ذخیرہ کئے گئے پانی سے ایک لاکھ 60 ہزار موجودہ اراضی کے علاوہ تقریباً 16 ہزار 7 سو ایکڑ نئی اراضی بھی سیراب ہوگی جبکہ پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پانی بھی پینے کے لئے فراہم کیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے ہر سال تقریباً51ارب 60 کروڑروپے کے مساوی فوائد حاصل ہوں گے.

سپریم کورٹ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 11 ارب 77 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیم فنڈز میں جمع رقم سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق ڈیم فنڈ میں 11 ارب 77 کروڑ روپے جمع ہوئے ۔جس مین سے اوور سیز پاکستانیوں نے ایک ارب73 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں بھیجے ۔

پاکستانیوں نے 10 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کی۔ جبکہ موبائل فون پر میسج کے ذریعے دیئے گئے عطیہ کی رقم 15 کروڑ 45 لاکھ ہے جو کہ موبائل کمپنیوں کے ذریعے سے حاصل کی گئی۔اووسیز پاکستانیوں کی بات کی جائے تو انہوں نے بھی دل کھول کر پاکستان کے لئے ایک ارب 73 کروڑ روپے کا فنڈ جمع کرایا ۔ جس میں سے برطانیہ میں مقیم اووسیز کا حصہ 45لاکھ جبکہ امریکی میں مقیم افراد نے 59 کروڑ روپے عطیات دیئے۔

سعودی عرب میں روزگار کے سلسلہ میں موجود افراد نے ایک کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ آسٹریلیاسے ایک اور جنوبی افریقی میں 2 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ذرائع وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیم فنڈ ابھی بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے ۔ ڈیم کی رقم کو کہیں خرچ نہیں کیا جا رہا ) تاہم اس کی فنانس مینیجمنٹ ضرور کی جا رہی ہے۔ ڈیم فنڈز میں ابھی بھی لوگ پیسے جمع کرا رہے ہیں ۔

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ جمع کرایا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بنے اور انہوں نے اس ضمن میں اپیل کی تھی

دریائے سوات پر تعمیر ہونے والا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے سے یومیہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر لاگت ّئے گی۔ مہمند ڈیم پر کام 2025 تک مکمل ہوجائیگا۔

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

 

Shares: