ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اپنے والد کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہئے

نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا ہے کہ آج نوازشریف سے مریم نواز،جنید صفدر اوروالدہ نے ملاقات کی ہے،ہرملاقات پر250لوگوں کامیلہ لگانا جیل حکام کے لیےمشکلات پیدا کرتاہے، شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کارڈیالوجسٹ نہیں ہیں ،ڈاکٹرعدنان ان کےذاتی ملازم ہیں نوازشریف کی صحت سے متعلق غلط بیانی کرتے ہیں ،پنجاب حکومت نےجیل میں21کارڈیالوجسٹ تعینات کر رکھے ہیں جیل میں روزانہ صبح شام کارڈیالوجسٹ ان کا معائنہ کرتے ہیں،

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مریم بی بی والد کی صحت پر عوام سے بلاناغہ جھوٹ بولتی ہیں میاں صاحب خوش خوراک ہیں روٹین سے گوشت کھا رہے ہیں مریم صفدر کو کل کی اے پی سی سے ہونیوالی ناکامی پر پشیمان ہونا چاہیے،عوام بیگم صفدر کی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں،عوام کو گمراہ کرنےاورغلط بیانی کرنےکےبجائےاپنی چوری کا حساب دیں

واضح رہے کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ نواز شریف صاحب کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے۔ اگر یہ جعلی حکومت اب بھی ان کے ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی اور خدانخواستہ مرض بڑھتا ہے تو مسلم لیگ ن کے کروڑوں ووٹروں اور 22 کڑوڑ عوام کو خبر ہونی چاہئے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے۔

Comments are closed.