قصور گندم کے سرکاری گوداموں سے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپیہ کی سرکاری گندم چوری
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور اوکاڑہ کے سرکاری گوداموں سے ہزاروں ٹن گندم کی چوری کا بڑا انکشاف ہوا ہے
اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے گندم کی چوری شدہ بوریاں فروخت کرنے والے گینگ کے ایک ملزم غلام رسول کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گوداموں سے گندم چوری میں سرکاری عملہ بھی ملوث ہیں جن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Shares: