پاکستان دس سال میں ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے،جنرل (ر) زبیر محمود حیات

0
48

پاکستان دس سال میں ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے،جنرل (ر) زبیر محمود حیات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی کے لیے سی پیک ایک آئیڈیل پلیٹ فارم ہے،پاکستان دس سال میں ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں سی ای او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سمٹ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے کہا کہ اس خطے کے لوگ باصلاحیت ہیں پاکستان کا قومی سرمایہ نوجوان نسل ہے ،پاکستان کی باصلاحیت خواتین حکومت اور کاروبار میں شمولیت اختیار کررہی ہیں ،پاکستان کی مجموعی پیداوار خواتین کی شمولیت سے 3 سے 5 فیصد بڑھائی جاسکتی ہے ،پاکستانی نوجوان آن لائن گیمز میں جاپان امریکا روس کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں ،ایک پاکستانی نے میٹرلرجی کو تبدیل کردیا،

 

جنرل (ر) زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں نے استعمال شدہ اشیاءکی ان لائن تجارت کا پلیٹ فارم بنایا،پاکستانی معاشرہ بنیادی طور پر ایماندار ہے،پاکستانی بیرون ملک ایمانداری کی مثالیں قائم کررہے ہیں ،دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بھارتی مسافر کو اس کا قیمتی سامان لوٹایا،بدقسمتی سے ہم نے اپنی طاقت کا اندازہ نہیں لگایا، نوجوان پاکستانیوں نے ہائی برڈ سولر سلوشن تیار کرلیا

جنرل (ر) زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پاکستان میں امن کی تعریف کی ،ہمیں اپنی سوچ کو بڑا کرنا ہوگا اوراپنی سوچ بڑی کرکے ہم سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں پاکستان کو بھی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہو گا ،تعلیمی نظام اور معاشرے کی اساس میں ٹیکنالوجی سے مدد لینا ہوگی اورجدت کو فروغ دیناہوگا،

جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

Leave a reply