حرا کو مانی کے ساتھ یہ دنیا گولڈن کیوں لگتی ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی سے سوال کیا ہے کہ جب وہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں تو ان کو سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے؟ اور یہ دنیا سنہری کیوں لگتی ہے؟
گذشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹر ی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مانی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں مانی سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں تمہارے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے سب کچھ گولڈن کیوں لگتا ہے؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ دنیا سنہری ہے اور ہم اس میں اڑ رہے ہیں
https://www.instagram.com/p/B86xxSDHn6p/?igshid=kiwa6z9ogkru
انہوں نے لکھا کہ جیسے سب جادوسا ہے چمکدار اور روشن
حرا مانی کی اس پوسٹ پر ان کے شوہر مانی نے لکھا کہ بے بی آپ کو شدید نیند کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے سو جائیں
جبکہ اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے حرا مانی کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا