نعمت اللہ خان کے کتنے بیٹے اور بیٹیاں؟ کون کونسے عہدے رہے ؟
امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان نے کہا کہ ایک زبردست انسان تھے، وہ تحریک پاکستان کے کارکن تھے، جماعت اسلامی سے منسلک ہو کر خدمت کی، سٹی ناظم بنے تو شہر کا نقشہ بدل گیا ، شہر کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کیا، 4 ارب کے بجٹ کو 42 ارب تک پہنچا، سٹی ناظم سے فراغت کے بعد بھی وہ گھر نہیں بیٹھے بلکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں خدمت کی
نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان کا گھرانہ جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہے، انکے سات بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، سب جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں، نعمت اللہ خان بھی جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ رہے، انکے مخالفین بھی انکے کاموں کو سراہتے تھے، اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کرے.
سابق سٹی ناظم کراچی وفات پا گئے
امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو بنانے اور سنوارنے میں انہوں نے زندگی وقف کر دی، جب وہ ناظم تھے تو ترقیاتی کام عروج پر پہنچ گئے، سٹی ناظم سے فراغت کے بعد بھی کراچی کے کاموں کو دیکھتے تھے، انہوں نے کراچی میں پارکس کے حوالہ سے بھی درخواست دائر کی تھی جس کی گونج آج بھی جاری ہے
نعمت اللہ خان سابق ناظم کراچی ، سابق ممبر سندھ اسمبلی ، سابق امیر جماعت اسلامی کراچی ، سابق رکنِ شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان ، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ رہے ہیں. وہ 2001 سے 2005 کے دوران کراچی کے سٹی ناظم رہے ،انہوں نے ابتدائی تعلیم اجمیر سے حاصل کی،نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن کی،نعمت اللہ خان نے کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی،نعمت اللہ خان کراچی کے 26 ویں میئر تھے
ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت نے کہا کہ نعمت اللہ صاحب حقیقت میں ایسی شخصیت تھے جو نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان میں اہم تھے، عہدے مل جاتے ہیں لیکن شخصیت ایسی کم ہوتی ہے جو سامنے آتی ہے، میری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں ان سے ، میں کبھی بھی نہیں بھولوں گی جس محبت سے انہوں نے مجھے آفس میں ویلکم کیا تھا اور میری بات سنی تھی، ایک عام آدمی کی حیثیت سے بھی لوگوں کی وہ بات سنتے تھے، ایسی بے شمار مثالیں ہیں، کراچی کی ترقی کی بنیاد نعمت اللہ خان نے رکھے، فنڈز کا صحیح طریقے سے نیک نامی اور دیانت کے ساتھ استعمال کیا، یہ ان کا کمال تھا، آج پاکستان ایک دیانتدار شخص سے محروم ہو گیا ، نعمت اللہ خان نے اپنی مدت میں اختیارات کا استعمال کیا اور خدمت کی ،یہ سب جانتے ہیں ،کوئی حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتا، انہوں نے سیاست کو خدمت سمجھ کر کام کیا، یہ بہت بڑی بات ہے،








