پاکستان کی معروف اداکارہ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسیڈر مایا علی نے کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی فتح پرسوشل میڈیاپر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا

باغی ٹی وی: معروف ادکارہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسیڈر مایا علی نے انسٹا گرام پر لکھا کہ بعض اوقات ہزاروں لوگوں کے سامنے ایک دباؤ میں کھیلنا آسان نہیں ہے میں تصور نہیں کر سکتی لین کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی برانڈ ایمبیسیڈر ہونے کے ناطے میں کہ دونوں ٹیموں کا میچ سنسنی خیز تھا لیکن کوئٹہ کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے اس نے یہ کر دکھایا
https://www.instagram.com/p/B880aXzH5Hu/?igshid=x4pxnszkogkg
انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم کو میچ کی جیت می مبارکباد دی اور لکھا کہ پی ایس ایل کے دوران جو چیز ان کے مشاہدے میں آئی کہ سب لوگ چاہے اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کریں مگر بحیثیت قوم ہم ایک ہیں

انہوں نے لکھا کہ اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے وہ بہت زیادہ جذباتی ہورہی تھیں اور اسی لمحے انہیں پاکستانی ہونے پر بھی فخر محسو س ہورہا تھا

Shares: