احسن اقبال رہائی کے بعد نیب میں پیش، نیب نے کیا مانگ لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے احسن اقبال کو کہا کہ آپ کو اپنا پاسپورٹ نیب کو جمع کروانا ہوگا،ایک بیان حلفی بھی دیں کہ آپ کو جب نیب میں طلب کیا گیا آپ پیش ہوں گے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال نے کہا کہ میں آج دفتری اوقات ختم ہونے سے قبل دونوں چیزیں جمع کرا دوں گا،مجھے گرفتاری سے قبل جب بھی بلایا گیا میں پیش ہوا،

احسن اقبال کی یقین دہانی پر نیب نے انہیں جانے کی اجازت دی تا ہم کہا گیا کہ آج ہی پاسپورٹ جمع کروائیں, احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی احتساب عدالت نے منظوری دے دی ہے، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے جس پر عدالت نے پاسپورٹ ضبط کرنے کی منظوری دے دی

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

واضح رہے کہ احسن اقبال دو روز قبل اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے ہیں، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کا نیب نے دوبارہ طلب کر لیا تھا جس پر وہ آج نیب میں پیش ہوئے،

میں واقعی ارسطو بن گیا،عمران‌ خان پر غداری کا مقدمہ بنتا تھا، احسن اقبال

Shares: