احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

0
51

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،

احسن اقبال احتساب عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نے نارووال سٹی سپورٹس کیس میں نیب کو ایک ماہ میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کاحکم دیدیا۔ احسن اقبال ریفرنس کا حکم سننے کے بعد روسٹرم پر آگئے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال نے کہاکہ مجھے اچھے کام کرنے کی سزادی جا رہی ہے ،گزشتہ 18 ماہ کے دوران نارووال سٹی کو اجاڑ دیا گیا،نارووال سپورٹس سٹی پر وزیراعظم کی ہدایت پر کام روکا گیا،ہماری حاضریاں لگوائی جارہی ہیں مافیا آزادپھر رہا ہے ،جج احتساب عدالت نے کہاکہ آپ نے جو کچھ کہنا ہے تحریری طور پر وکیل کے ذریعے کہیں ،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ کیس میں احسن اقبال ملزم نامزد ہیں ،عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

احسن اقبال ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ طلبی ہو گئی، احسن اقبال کو 28 فروری کو راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے، احسن اقبال سے نارووال سپورٹس سٹی بارے تحقیقات کی جائیں گی. احسن اقبال کی طلبی کے حوالہ سے نیب نے احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا.

نیب نے احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کرنیکا فیصلہ کیا ہے، تفتیشی افسر نے احسن اقبال کو 28 فروری کو پاسپورٹ ساتھ لانا کا کہنا ہے، احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی احتساب عدالت نے منظوری دے دی ہے، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے جس پر عدالت نے پاسپورٹ ضبط کرنے کی منظوری دے دی

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

 

Leave a reply