ایف بی آر کا سسٹم بیٹھ گیا، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے مشکلات کا شکار

0
46

اسلام آباد :ایف بی آر کا سسٹم بیٹھ گیا، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے مشکلات کا شکار،اطلاعات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے بنایا گیا آن لائن سسٹم بیٹھ گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایف بی آر کے آئرس (Iris) سسٹم کے ذریعے آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کرائے جا سکتے ہیں لیکن آج آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے آئرس پر بہت زیادہ رش ہے جس کی وجہ سے اس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ آئرس مسلسل کام نہیں کر رہا ہے اور وہ اس پر لاگ ان کرنے میں ناکام ہیں۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 29 فروری کا توسیع کی تھی اور آج اس کا آخری روز ہے مگر سسٹم کے کام چھوڑنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور 29فروری کی رات12 بجے ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ 2018 سے2019 پرتبدیل کردی جائے گی۔ترجمان کے مطابق 2019کےگوشوارے نہ جمع کرانے والےافراد اس لسٹ سےخارج کردیے جائیں گے۔

Leave a reply