گلوکار علی ظفر نے بالآخر انتہائی کم وقت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیوکے لئے اپنا گانا تیار کرکے ریلیز کردیا
باغی ٹی وی: گذشتہ ماہ 20 فروری کو پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی جس کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گزشتہ ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر تیار ہو کے خلاف ٹوئٹس کروائیں
اس کے بعد علی ظفر کی ایک طنزیہ ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ مداحوں کے اصرار پر انہوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا ساتھ ہی اس کی دھن بھی جاری کی تھی علی ظفر نے گانے کی دھن جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے ڈانس اسٹیپس بھیجنے کا کہا تھا جس کے بعد دنیا بھر سے مداحوں انہیں ڈانس اسٹیپس بھجوائے اور بعد ازاں علی عظمت نے بھی ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ وہ بھی علی ظفر کو گانے کے لیے ڈانس اسٹیپس بھجوائیں گے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئیں ویڈیوز کو علی ظفر نے کمال مہارت سے اپنی ویڈیو میں ڈالا
اب گلوکار نے اپنا ترانہ ریلیز کر دیا ہےریلیز کرنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آرہا ہے میلہ لوٹ لیا مداحوں کو متاثر کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے
علی ظفر نے ترانے کی ویڈیو ٹویٹر پر جاری کرتےہوئے لکھا کہ بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف فینز کے لیے لاؤڈ کر کے بجا دو اور میلہ لُوٹ لو
Bhaee ne apna waada poora kiya sirf apnay fans ke liye. Loud ker ke baja do aur Mela Loot Lo ! #melalootliya #bhaeehazirhai
YouTube Link: https://t.co/7HSs3v9omg
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 1, 2020
سوشل میڈیا صارفین مختلف ٹرینڈز کے زریعے ترانے پر اپنا ردعمل دے رہے تھے ایک صارف نے ترانے کے ویوز کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا بھائی جان آپ یو ٹیوب سسٹم کا کرش ہیں
Haha. #MelaLootLiya https://t.co/mvIuFYXsgR
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 1, 2020
علی ظفر نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات کے ٹرینڈ پینل پر سر فہرست ٹرینڈز میں موجودرہے
#UAE ko bhaee ka pyaar. #bhaihazirhai https://t.co/SDy4tWZXgJ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 1, 2020
فیصل کپاڈیہ نے پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میلہ لوٹ لیا نے یوٹیوب پر محض 2 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوذ حاصل کر کے تاریخ رقم کردی بولا تھا نہ بھائی جان آ رہے ہیں
#MelaLootLiya making history with one million views on YouTube in 2 hours and here's the proof – Trending on 3 top spots in #pakistan – Bola tha na Bhaee araha hay 🙂 pic.twitter.com/Ove12Tiy95
— FK (@faisalkapadia) March 1, 2020
ایک صارف نے ٹویٹر ٹرینڈ پینل کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کے ترانے کی تعریف کی جس پر علی ظفر نے شکریہ ادا کیا اور لکھا یہ ترانہ آپکا ہے
Thank you aapka hai. https://t.co/QFUMBrWlne
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 1, 2020
علی ظفر کا پی ایس ایل فائیو کے لئے ترانہ میلہ لُوٹ لیا ریلیز