احتساب عدالت نے آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی

0
45

احتساب عدالت نے آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی

باغی ٹی وی :جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کو 12 فروری 2020 کو منجمد کیا تھا۔نیب نے مکان کو منجمد کرنے کی توثیق کی درخواست نیب کورٹ اسلام آباد میں دائر کر رکھی تھی۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گھر کی خریداری میں مشترکہ اکاؤنٹ کے ذریعے پیسے دیئے گئےاپریل 2014 میں کرپشن کے پیسوں سے مکان خریدا گیا۔ عدالت نے گھر منجمد کرنے کے حکم کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

واضح‌رہے کہ اس سے قبل نیب نے شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد کردیئے تھے .نیب نے شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے سےمتعلق خط لکھ دیا، شہبازشریف کے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن گھرکومنجمد کرنےسے متعلق خط لکھا ہے، نیب نے شہبازشریف کے ایبٹ آبادمیں 9 کنال کے گھرکو بھی منجمد کردیا

نیب نے تہمینہ درانی کے نام بھی جائیدادوں کومنجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،نیب کے مطابق شہبازشریف فیملی کے اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے بنانے کا الزام ہے.

نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

Leave a reply