جاپان میں جی 20سمٹ کے دوران شہزادہ سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی .
تفصیلات کے مطابق .جاپان کے شہر اوساکا میں جمعہ کی صبح جی ٹوئنٹی سمٹ کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات عظیم الشان سمٹ کے خبروں میں نمایاں رہی۔
سربراہاں مملکت اور حکومت جی ٹوئنٹی اجلاس کی یادگاری تصویر کے لئے جمع ہوئے تو اس موقع پر امریکی صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ہاتھ ملایا اور ان سے مختصر بات چیت کی۔
جی ٹوئٹی سمٹ کے ایجنڈے پر متعدد پیچدہ امور سے متعلق شریک ملکوں کے نمائندے تبادلہ خیال کریں گے۔ زیر غور امور میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی جنگ سرفہرست ہے۔ نیز ایران اور شمالی کوریا جیسے موضوعات بھی ایجنڈے کے اہم نکات ہیں