معروف لکھاری اور ڈائریکٹر مصنف خلیل الرحمن قمرنے خواتین کے حقوق کی علمبردار ماروی سرمد نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میرا جسم میری مرضی نعرے پر کھری کھری سنا دیں

باغی ٹی وی: پاکستان کے معروف ڈئاریکٹر لکھاری اور مصنف خلیل الرحمن قمراور خواتین کے حقوق کی علمبردار ماروی سرمد اور سینیٹر مولانا فیض احمد (رہنما جے یو آئی ف ) نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے لائیو شو آج عائشہ احتشام کے ساتھ میں جلوہ گر ہوئے جس میں عائشہ احتشام نے ان سے عورت آزادی مارچ کے بارے میں سوالات کئے اور اس بارے میں ان کی رائے پوچھی

آزادی مارچ کے مشہور نعرے میرا جسم میری مرضی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر خلیل الرحمن نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت نے آزادی مارچ میں میرا جسم میری مرضی جیسے غلیظ اور گھٹیا نعرے کو ختم کر دیا جائے خلیل الرحمن نے کہا کہ میں جس کروفر کے ساتھ ماروی سرمد کو یہ نعرہ لگاتے سنتا ہوں تو میرا کیلجہ ہلتا ہے

فیمنزم صرف برابری ہے میں میرا جسم میری مرضی نعرے پر متفق نہیں سونیا حسین


لیکن خلیل الرحمن قمر لائیو شو میں اس وقت غصے میں آگئے جب گفتگو کے دوارن ہی ماروی سرمد نے طنزیہ مذکورہ نعرہ بولا اور لائیو شو کی ہرواہ نہ کرتے ہوئے اور میزبان کے روکنےکے باوجود بھی انہوں نے ماروی سرمد کو ان کے جسم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گالیاں دے ڈالیں اور انتہائی نازیبا زبان کا استعمال کیا اور انہیں گھٹیا عورت اور الو کی پٹھی کہنے سمیت ان کے خلاف دیگر قسم کے نامناسب الفاظ استعمال کیے

خلیل الرحمن نے ماروی سرمد کو بدتمیز عورت کہتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ امریکا میں تحقیق کر رہی ہے بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہے

اس دوران خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ ماروی سرمد ان سے بدتمیزی کر رہی ہیں انہوں نے متعدد بار خاتون رہنما کو جسم کے طعنے دیے اور کہا کہ وہ آئینے میں اپنی شکل اور جسم دیکھیں ان کے جسم کو کوئی دیکھے گا بھی نہیں

اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کی لڑائی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں خلیل الرحمن قمر کے اس عمل پر جہاں انھیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں زیادہ تر صارفین ان کو اس پر بھر پور داد دیتے ہوئےسراہ بھی رہے ہیں اور ماروی سرمد کو ان کے اس نعرے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

ماروی سرمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور لکھا کہ خلیل الرحمن قمر نام کے آدمی نے مجھے لائیو شو میں گالیاں دی ہیں لال مسجد کے غنڈوں کا اندازہ لگائیں اور پریشان نہ ہوں
https://twitter.com/Ilovepa66841095/status/1234928707418181633?s=19
ایک ٹویٹر صارف ملک حامد نے خلیل الرحمن کی گالیوں والی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قسم سے مزہ آگیا ہم آپ کو اس معاملے میں مکمل سپورٹ کریں گے

ایک ٹویٹر صارف ابوبکر صدیق علوی نے بھی خلیل الرحمن قمر کی تعریف کی

ایک صارف مہران کشمیری نے بھی خلیل الرحمن قمر کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان سے بہتر پاکستان کا کئی مرد اس گھٹیا اور بے حیا عروت کو جواب نہیں دے سکتا تھا جس نے میرا جسم میری مرضی جیسا گھٹیا نعرہ ایجاد کیا

ایک صارف عظمی خان نے کہا کہ وہ اس بات پر خلیل الرحمن قمر کی پچھلے تمام عورتوں کے بارے میں متنازع بیان پر انہیں معاف کرتی ہیں

ایک صارف نے اس بات پر خلیل الرحمن قمر کو آسکر کا ونر قرار دیا جبکہایک صارف نے مارووی سرمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کے بارے میں ایسے سن کر کتنا برا لگا آپ کو اورتم یہی بک بکیہ مغلظات سارا دن پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بکتی رہتی ہو

ایک صارف نے لکھا کہ میرا جسم میری مرضی کو ماننے والی مکروہ عورت میری زبان میری مرضی کو بھی مانو اور پاکستان کی ہر غیرت مند عورت اور لڑکی کی زبان تم جیسی مکروہ عورت پر لعنت بھیجتی ہے


جہاں خلیل الوحمن قمر کو لوگوں نے سراہا وہاں چند ایک نے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ایک صارف نے کہا کہ جن کو اپنی ماں بہنوں کو گالی دینے کی عادت ہوتی ہے وہ باہر بھی ایسا ہی کرتے ہیں ورنہ گالی کے بغیر بھی بات ہو سکتی ہے

ایک اور صارف حادیہ انیس نے بھی خلیل ارحمن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اس عمل کو گھٹیا قرار دیا

واضح رہے کہ 8 مارچ کو عورت مارچ کے دوران ماروی سرمد سمیت کئی فیمنسٹ خواتین اپنی روٹی خود بناؤ اور اپنا کھانا خود گرم کرو جیسے سلوگن لےکر سامنے آئی تھی اور عورت مارچ میں لگایا گیا ایک نعرے میرا جسم میری مرضی بھی تھا جو کافی مقبول ہوا

عورت کیا چاہتی ہے، سینیئراداکارہ زیبا بختیارنے عورتوں کی فطرتی عادت سے متعلق اہم بات کہہ دی

Shares: