نواز شریف کو کون کونسی بیماریاں ہیں،مصدق ملک نے پریس کانفرنس کی تو ن لیگی کارکنان پریشان ہو گئے

0
48

نواز شریف کو کون کونسی بیماریاں ہیں،مصدق ملک نے پریس کانفرنس کی تو ن لیگی کارکنان پریشان ہو گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا میاں نواز شریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک سروسز ہسپتال میں ہوا، پہلا جیل میں ہوا تھا، بورڈ حکومت نے بنایا، ڈاکٹر طاہر شمسی کو حکومت نے بلایا، شوکت خانم کے سی ای او کو عمران خان نے بھیجا ،انہوں نے نواز شریف کا معائنہ کیا، پنجاب حکومت کی مشنری نواز شریف کے علاج میں لگی رہی، پنجاب کے وزیر صحت نے کہا تھا کہ شدید تشویش ہے اور علاج کروانا ضروری ہے، ان کو باہر جانا چاہئے، باہر جانے کا فیصلہ کس نے کیا، کابینہ نے کیا، کیا کسی اور ملک کی کابینہ تھی؟ کابینہ کو گارنٹی کس نے دی تھی؟ وزیراعظم نے کابینہ کو گارنٹی دی تھی کہ میں نے سب سے پوچھ لیا،نواز شریف کا باہر جانا ضروری ہے، اب بتائیں حکومت کہہ رہی ہے کہ غلط ہے تو غلط بیانی کس نے کی ، اس کا ذمہ دار کون ہے،

مصدق ملک نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیر ذمہ دار ملک اس طرح چلتا ہے، ہمیں کہا گیا کہ ابھی تک علاج نہیں کروایا گیا، نومبر سے نواز شریف کا مختلف ہسپتالوں میں علاج ہو چکا ہے،سوئٹزرلینڈ اور امریکہ سے ڈاکٹروں نے آ کر معائنہ کیا ،یہ وہ ڈاکٹر ہیں جو پہلے بھی نواز شریف کا معائنہ کرتے رہے ہیں، حکومت کیوں مذاق بنتی ہے، نواز شریف کو سنگین دل کی تکلیف ہے، سات سٹنٹ انکو ڈالے گئے، ایک خراب ہو چکا، انہیں انجائنا ہے ان کے دل میں‌ درد ہو جاتا ہے، آکسیجن پوری نہیں ملتی، گردن کے اندر جو شریانیں ہیں جو دماغ کو خون کی سپلائی دیتی ہیں ان میں سے ایک بند ہے، انکو گردے کا بھی مسئلہ ہے، پیٹ سکین ان کو ہوا، کینسر کا خدشہ تھا لیکن کینسر نہیں اللہ انکو جلد صحتیاب کرے.

وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے،

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے،

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا.

Leave a reply