کورونا وائرس کی وجہ سے مجوعی ہلاکتیں کہاں تک پہنچ گئیں، پریشان کن اعدادو شمار
باغی ٹی وی :کورونا وائرس اپنی تمام تر نقصانات کے ساتھ تیزی سے موت بانٹ رہا ہے . نئے اور مہلک وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3,286 ہو گئی ہے، اب تک دنیا کے 84 ممالک تک کرونا وائرس پھیل چکا ہے، جب کہ اس کا تیزی سے پھیلاؤ بدستور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ روکا نہیں جا سکا، نہ ہی اس کے پھیلاؤ کے آگے بندھ باندھا جا سکا ہے، دنیا بھر میں اس وائرس سے 95 ہزار 488 افراد متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 53689 افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں، عالمی سطح پر صحت یابی کے عمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
چین میں، جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا، ہلاکتوں اور نئے مریضوں میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے، اب تک چین میں 3,013 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں جب کہ 80,430 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے، صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 52,208 تک پہنچ گئی ہے تاہم اب بھی 5,952 چینی شہریوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کا باعث ہے ، امریکی اخبار
واضحرہے کہ ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.








