پی آئی اے کو اس حال تک پہنچانے والوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنما بول پڑ ے

0
31

پی آئی اے کو اس حال تک پہنچانے والوں کے خلاف پی ٹی آئی رہنما بول پڑ ے

باغی ٹی وی :پی ٹی آئی کے رہنما احمد جواد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو اس حالت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پہنچایا ہے . انہوں نے سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کر کے اور یونین کو کھڑا کر کے اس ادارے کا ستیاناس کیا ہے .

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کس طرح ارشد ملک کو ایسے عناصر نے کام کرنے سے روکے رکھا اور پھر ان کو ادارے سے ہی فارغ کرا دیا . اگر قوم چاہتی ہے کہ پی آئی اے جیسے ادارے ترقی کریں اور قوم کو فائد دیں پھر ارشد ملک جیسے قابل آفیسر کو لانا ہو گا ، اداروں کے خلاف متحرک ایسے عناصرکے کو مسترد کرنا چاہیے ، . قوم کو ارشد ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے . تاکہ ہمارے ادارے پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑ ہو کر کام کر سکیں.

پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1235469381502529537?s=20

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرائیرمارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا تھا، اس درخواست میں پی آئی اے کےاثاثوں کے حوالے سے بھی اہم اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جس پرعدالت نے کہاکہ پی آئی اے میں خریدو فروخت پالیسی سازی اور ایک کروڑ سے زائد کے اثاثے بھی فروخت نہیں کرسکتے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عدالت نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں،ملازمین کو نکالنے اورتبادلوں سے بھی روک دیا

یاد رہے کہ ارشد ملک کے خلاف ساسا کے جنرل سیکٹری صفدر انجم نے عدالت سے رجوع کیا تھا،جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ائیر مارشل ارشد ملک تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے، درخواست گزارنے یہ بھی اعتراض کیا کہ ائیر مارشل ارشد ملک کا ائیر لائن سے متعلق کوئی تجربہ نہیں ہے

Leave a reply