کرونا وائرس،ہلاکتوں میں کمی نہ آئی، ٹرمپ نے نمٹنے کیلیے کتنا فنڈ مختص کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں کمی نہ آ سکی،

امریکا میں کرونا وائرس سے 17 افراد ہلاک اور 233 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ فلوریڈا میں مریض دو مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے اپنے شہریوں کے تحفظ کےلیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کردی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں ہلاکت خیز کرونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہو گئی، برطانیہ کے علاقے ملٹن کینز کے رہائشی 80 سالہ شخص میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں طبی نگرانی میں رکھا جارہا تھا۔برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 164 تک پہنچ چکی ہے

دنیا بھر میں اس وائرس سے 95 ہزار 488 سے افراد متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 53689 سے افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں، عالمی سطح پر صحت یابی کے عمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے.

پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے 6 مریض سامنے آئے تھے جن میں سے ایک صحتیاب ہو چکا ہے.

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

کرونا وائرس،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ آ گیا

کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا، نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے، دنیا بھر میں اس وائرس سے 95 ہزار 488 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔26 فروری کو ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے دوسرے کیس کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ کورونا وائرس کا دوسرا کیس اسلام آباد میں سامنے آیا ہے، متاثرہ شخص کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 6 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ متاثرہ تمام افراد نے ایران کا سفر کیا تھا۔اب تک کراچی میں 3، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے

Shares: