کراچی :الحمد للہ :پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا ایک اور مریض صحت یاب ہوگیا، وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جو پہلے 6 کیسز تھے ان میں سے ایک مریض ٹھیک ہوگیا ہے جسے جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ابھی تک تمام کیسز اہمیت کے حامل ہیں، صوبے میں اب تک کوئی بھی مقامی کیس نہیں ہے تمام لوگ بیرون ملک سے متاثر ہوکر آئے۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر ٹاسک فورس کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت، وزیر بلدیات، مشیر قانون اور میئر کراچی سمیت چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گذشتہ روز 19 افراد کے ٹیسٹ کیے تھے جن میں 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، حیدرآباد کے کیس کے 2 قریبی روابط تھے جن میں ایک مثبت آیا ایک منفی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 افراد کے نمونے ابھی بھیجے گئے ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔








