پاک فضائیہ کا طیارہ کریش ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم رتبہ شہادت پر فائز
باغی ٹی وی : پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ مشہور چاندتارا چوک کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے، یہ جنگل پاکستان اسپورٹس بورڈ امپلائی کالونی میں واقع ہے، حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف-16 تیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے کے باعث شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا