پاکستان میں پہلی ترک فلم مریکل ان سیل نمبر 7 ریلیز کے لئے تیار
ترک فلم مریکل ان سیل نمبر 7 13 مارچ کو پاکستان کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی
باغی ٹی وی : مریکل ان سیل نمبر 7 پہلی ترک فلم ہے جو پاکستان کے سینماؤن میں پیش کی جائے گی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کامران کا کہنا تھا کہ ترک فلموں کی ریلیز پاکستانی سینماؤں کے لیے بحالی اور خوش آئند ہے
انہوں نے کہا ترک فلم کی ریلیز ایک خوش آئند قدم ہے جسے پاکستانی فلم بینوں کی حمایت کی ضرورت ہے انہوں نے فلم کے اچھا بزنس کرنے کی امید ظاہر کی اور کہا اس سے پاکستان میں دیگر ممالک جیسے ایران اورچین کی فلموں کی ریلیز کے لیے بھی راہ ہموار ہوگی
مریکل ان سیل نمبر7 پاکستان میں ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی جب کہ ڈسٹری بیوشن کمپنی اسے 45 سینماہاؤسز میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے