کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

0
36

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے 61 کیسز سامنے آنے کے بعد مودی سرکار نے سفری ایڈوائیزری جاری کر دی

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویزا فری انٹری کی چھوٹ بھی 15اپریل 2020 تک کے لئے معطل کر دی گئی ہے جبکہ ایسے مسافر جو 15 فروری کے بعد چین ، اٹلی ، ایران، کوریا ، فرانس ،سپین اور جرمنی سے انڈیا میں داخل ہوئے تھے کو بھی 14 دن کے لئے علیحدہ رکھنے کی منظوری دے دی ہے ،فیصلہ کا اطلاق 13فروی سے شروع ہو گا ۔

بھارت میں کرونا وائرس کے 14 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے

بھارتی ریاست کیرالہ میں کرونا کے آٹھ مریض سامنے آئے جبکہ تین مریضوں کا تعلق کرناٹک سے ہے، بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 61 مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے.

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈو رپا کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے ایک پہلے کا تھا، تین کیسز آج سامنے آئے، مہاراشٹرا کے پونے شہر میں بھی تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

Leave a reply