حکومت پاکستان نے 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا
باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، جامعات اور مدارس پانچ اپریل تک بند رہیں گے۔شفقت محمود نے بتایا کہ وزارت تعلیم 27 مارچ کو ملکی صورتحال دیکھ کر تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
The situation regarding closure of all educational institutions in the country would be reviewed by the Ministry of Education on 27th March and further decisions taken.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 13, 2020
کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس کے پاکستان میں 22 مریض سامنے آ چکے ہیں ، سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے تعلیمی اداروں میں تعطیل کر اعلان کر دیا ہے، پنجاب میں بھی چھٹیوں کا امکان ہے، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، پی ایس ایل میچز کے لئے پاکستان آئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی واپس جانے کے لئے ٹکٹ کنفرم کروا لئے ہیں. رائیونڈ میں ہونے والا تبلیغی اجتماع بھی منسوخ کر دیا گیا ہے.
یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ کے حوالہ سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کرونا کے حوالہ سے پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تو پریڈ منسوخ کر دی جائے گی
پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے.سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض میں تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ 52 سال کے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور متاثرہ شخص 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ کورونا وائرس کے 13 مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں جب کہ 2 مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج کیے جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں








