ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی سے ملاقات کے بعد وزیر میں کرونا وائرس کی تشخیص

0
43

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی سے ملاقات کے بعد وزیر میں کرونا وائرس کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سینئر سیاست دان پیٹر ڈوٹن ایوانکا ٹرمپ اور امریکی اٹارنی جنرل ولیم بر سے ملاقات کے بعد کرونا وائرس مبتلا ہوگئے۔ آسٹریلوی وزیر پیٹر ڈوٹن نے گزشتہ ہفتے امریکا میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے حکام شریک ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹر ڈوٹن نے ایوانکا ٹرمپ سے 6 مارچ کو ملاقات کی تھی جس کی تصاویر بھی آسٹریلوی سفارت خانے کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں،کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پرآسٹریلوی وزیر پیٹر ڈوٹن کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

آسٹریلوی وزیرپیٹر ڈوٹن کا کہنا تھا کہ آج صبح جب میں سو کر اٹھا تو بخار اور گلے میں درد کی شکایت ہوئی جب ٹیسٹ کرایا گیا تو اس کی رپورٹ مثبت آئی، وہ ٹھیک محسوس کررہے ہیں لیکن ان کی تشخیص سے یہ خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ کیا کابینہ کے دیگر ممبران اور وزیراعظم اسکاٹ موریسن بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے خود کو رضاکارانہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے خدشے کے پیش نظر محصور کرلیا ہے ۔ ایوانکا کچھ دن پہلے ایسے لوگوں سے ملی تھی جن میں کورونا کی تشخیص ہوگئی ہے.

امریکی صدرٹرمپ نے کرونا سے نمٹنے کیلئے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوروناسےمتعلق تمام لازمی اقدامات اٹھائے گئے،امریکہ میں سرکاری طور پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیاگیاہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی عملہ موجودرہے گا،کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،ہم نے سرحدیں بندکردی ہیں،یورپ سےامریکہ آنے والوں پرپابندی عائدکردی گئی ،امریکی اسکریننگ کے بعدامریکہ واپس آ سکتے ہیں،

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس کاٹیسٹ کرانے کا بڑاا نتظام کرنے جارہے ہیں،تمام اسپتال ایمرجنسی پلان تشکیل دیں، 46 ریاستوں سے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے،کورونا سے لڑنے کے لیے 50 بلین ڈالر مختص کردیئے ہیں.

Leave a reply