چند روز قبل اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری ہمیشہ کے لئے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی بہن دعا ملک نے بھی انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اب فیروز خان اور دعا ملک کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی مستقبل میں شوبز انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے
باغی ٹی وی :چند روز قبل اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری ہمیشہ کے لئے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی بہن دعا ملک نے بھی انڈسٹری چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا لیکن اب فیروز خان اور دعا ملک کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے شوبز انڈسٹری سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے ایک انٹرویو میں حمائمہ ملک نے بتایا کہ مستقبل میں میرا انڈسٹری مکمل طور پر چھوڑ دینے کا ارادہ ہے
تاہم انہوں نے کہا کہ وہ فوری طور پر یہ فیصلہ نہیں کرسکتیں کیون کہ وہ اپنی فیملی میں بڑی ہیں اور سب کی ذمہ داری ان پر ہے جس کے ساتھ ساتھ ان کے دی لیجنڈ آف مولا جٹ سمیت کچھ پروجیکٹ بھی زیر تکمیل ہیں انہوں نے بتایا لیجنڈ آف مولا جٹ عید الفطر کو ریلیز ہو نی ہے تاہم اس کی پروموشن بھی شروع ہونے والی ہے
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چھوڑنے کے بعد وہ اپنی این جی او ڈور ٹو لائف کو ہی فل ٹائم دیں گی این جی کے متعلق بات کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے بتایا ہماری این جی او بچوں کی تعلیم سے لے کر خواتین کو روزگار فراہم کرنے سمیت مختلف سکیٹرز میں کام کررہی ہے اس این جی او کے ذریعے ہمارا مقصد لوگوں کی زندگی میں خوشیاں لانا ہے